عبدالراشد خان نے کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کر دیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی میں اپنی خدمات انجام دینے والے مسیحی ملازمین کوکرسمس سے قبل پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زون کو تنخواہ کی ادائیگی کے لئے تیاریوں اور 25 دسمبرسے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ کرسمس سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ فنانس بلدیہ کورنگی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زون کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے کرسمس کے حوالے سے مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کے معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے جائیں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی انجام دہی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی سطح پر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنایا جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan