عبدالراشد خان کا کرسمس کے موقع بلدیاتی افسران کے ہمراہ پر چرچوں کا تفصیلی دورہ

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی وزن میں قائم مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کا دورہ مسیحی عوام کو رہنمائوں کو بلدیہ کورنگی کی جانب سے کرسمس کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے مسیحی عوام سے اپیل کی کے وہ اپنے سب سے بڑی مذہبی تہوار میں ملکی کی ترقی اور سلامتی خصوصاً سانحہ پشاور شہداء کے لئے خصوصی دعا کریں۔

اپنی خوشیوں میں شہداء اور اُن کے لواحقین کو یاد رکھیں اس موقع پر مختلف علاقوں میں مسیحی عوام نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کو مسیحی بستیوں میں درپیش بلدیاتی مسائل خصوصاً پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے مسیحی عوام کو یقین دلا یاتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مسیحی بستیوں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں مسیحی مذہبی رہنمائوں اور عوام نے کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan