کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کے ہمراہ کورنگی زون کے و رکشاپ میں میں نئی آنے والے ٹائروںکا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کے لئے معیاری ٹائر منگوائے ہیں۔
انہو ں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیوں میں ٹائر کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو موقع پر موجود محکمہ میکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ میں موجود تمام گاڑیوں اور مشینری کی مرمت اور درستگی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت بروقت کریں کچرا گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید نظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق چلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی تحت منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں اور انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد اور زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی پہنچائی جائے انہوںنے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء کا ریکارڈرکھا جائے اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔
Abdul Rashid Khan And Masroor Memon Workshop Visit