کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ گذشتہ رات ہونے والی برسات کے بعد کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہXEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیلتھ کورنگی محمد یاسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے نشیبی علاقوں سے بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے اور تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں کہ بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہا جائے اور موثر اقدمات کے ذریعے عوامی ریلیف کا کام جاری رکھا جائے اور شاہرائوں ، گلی محلوں، اور نشیبی علاقوں میںکسی بھی جگہ سے نکاسی آب کی شکایات موصول ہو تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو کہا کہ جہاں کہیں زیادہ مقدار میںبارش کا پانی کھڑا ہو وہاں پر ڈی واٹرنگ پمپ لگا کر پانی کی نکاسی کی جائے اور سڑک کے کناروں پر سے بارش کے باعث آنے والی مٹی کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے کہا کہ کورنگی زون انتظامیہ موسم برسات میں کورنگی کی عوام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کورنگی زون کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہیںاور اس سلسلے میں کورنگی زون میں قائم کنٹرول روم جس کا نمبر99264507,99264509ے جہاں پر کورنگی کی عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور یہاں پر عملہ ضروری مشینری کے سا تھ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔