اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبد الرشید غازی قتل کیس کا ٹرائل سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفو ظ کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے عبد الرشید غازی قتل کیس کا ٹرائل سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عبد الرشید غازی قتل کیس اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس کاٹرائل ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر جلد سماعت کی جائے۔