عبدالرشید ترابی لندن روانہ، نورالباری قائمقام امیر مقرر

راولپنڈی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی یوکے اور یوکے اسلامک مشن کی دعوت پر کانفرنسز میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نورالباری نے قائمقام امیر کا حلف اٹھالیا ہے، قائمقام امیر شیڈول کے مطابق پروگرامات میں شرکت کریں گے، جبکہ عبدالرشید ترابی برطانیہ میں منعقد کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔