عبدالرزاق موتی والا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

karachi

karachi

کراچی : دی آل میمن جنرل جماعت کے بانی صدیق عثمان سایانی کی قیادت میں صدرانور عمر فینسی، جنرل سیکریٹری محمد یونس سایانی، جوائنٹ سیکریٹری سکندر تائی، عمران درار، فائنانس سیکریٹری افضال غازی، عارف کلوری، نور محمد بچواور عمر منشی پر مشتمل وفد نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دی آل میمن جنرل جماعت کے سابق صدر عبدالرزاق موتی والا کی عیادت اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی بعدا زاں وفد کے اراکین نے فرزند جوناگڑھ محمد اقبال چاند کے گھر جاکر ان کی علیل و بزرگ والدہ کی بھی عیادت اور ان کیلئے دعائے صحت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدیق عثمان سایانی، انور عمر فینسی اور محمد یونس سایانی نے کہا کہ نفرت و تعصب کے بڑھتے رجحان اور نفسانفسی کے باعث بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کیلئے قائم ہونے اور کمیونٹی کو یکجا و متحدکرکے محبتوں کو فروغ دینے کیلئے قائم کردہ دی آل میمن جنرل جماعت کی جدوجہد میں عبدالرزاق کا کردار توصیفی و گرانقدر رہا ہے اوران کی خدمات کے باعث جماعت کو کمیونٹی میں ایک منفرد وقار حاصل ہوا ہے۔