عبدالستار بسرا صاف گو اور سچے مسلمان تھے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عبدالستار بسرا صاف گو اور سچے مسلمان تھے۔ ان کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ زراعت کے میدان میں محنت کے بدلے مسقط میں سلطان قابوس نے انہیں خدمات کے بدلے وہاں کی شہریت دی اور اپنا سرکاری مشیر بھی بنایا۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع لیہ کے صدر مبشر نعیم چوہدری نے گزشتہ روز سابق سٹی نائب ناظم چوہدری فرمان علی بسرأ کے بڑے بھائی چوہدری عبدالستار بسرأ جو کہ مسقط سلطنت آف عمان میں وفات پا گئے تھے کی قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار بسرأ زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی کے ساتھ وابستہ تھے جنہوں نے جماعت اسلامی کیلئے سب سے پہلا بیرون ممالک مالیاتی نظام رائج کیا اور وہاں پر دوستوں کو پاکستان اور اسلام کیلئے راغب کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی۔ دنیا ایک امتحان گاہ ہے۔ عبدالستار بسرأ دوسروں کیلئے سوچنے والے انسان تھے۔ آج ہمیں اپنی خواہشات کا جائزہ لے کر اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا اور ان کی طرح پاکستان اور اسلام کے ساتھ سچی محبت کو عام کرنا ہوگا۔ آخر میں ملک الٰہی بخش جوتہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، سابق ضلعی صدر جماعت اسلامی ملک غلام محمد ، چوہدری محمد انور گجر ، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر عالمگیر بودلہ ، سابق صدر انجمن تاجران شیخ نذیر حسین ، طارق پہاڑ ، سابق وائس چیئر مین بلدیہ رانامحمد آصف ، حاجی بائو محمد رفیق ، سابق سٹی نائب ناظم چوہدری افتخار حسین ، حاجی مختار حسین ، ڈاکٹر احسان الٰہی ، محمد شفیع خان لاشاری ، سردار ریاض خان سیہڑ ، محمود عثمانی ، میاں عبدالرحمن چیمہ ، ملک عبدالحمید کھیڑہ ، ملک سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Crore Laal Essan News

Crore Laal Essan News