عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عالمی شہرت یافتہ انسان دوست اور سماجی رہنما تھے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔ عبدالستار ایدھی انسانیت سے محبت کرنےوالی حقیقی شخصیت تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے انتقال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سوگ منائے گی ۔ ان کا انتقال انسانیت کابہت بڑا نقصان ہے، اللہ مرحوم پر اپنی رحمت کرے۔