عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

Abdul Sattar Adhi

Abdul Sattar Adhi

لاہور (جیوڈیسک) ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا ، عبدالستار ایدھی کے انتقال پر پورا ملک سوگوار ہے، وفاقی حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا ۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ایدھی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ، کراچی کے تاجروں نے بھی سوگ میں تمام مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عبدالستارایدھی کے انتقال پر پاکستان سمیت پوری دنیا سوگوار ہو گئی ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے عبدالستار ایدھی کیلئے نشان امتیاز اور سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔ سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔