جناب عبدالستار ایدھی انتقال فرما گئے۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

MISS R.G

MISS R.G

لاہور (رقیہ غزل) مجبور و لاچار، بے بس اور نادار عوام الناس کی بے لوث شب و روز خدمت کرنے والا اپنے جنت کی طرف سفر پر روانہ ہوگیا۔

اسلام کا یہ زریں اصول کہ جس نے ایک جان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا وہ آج فضائوں میں یہ اعلان کر رہا ہے کہ عبالستار ایدھی مرحوم جنھوں نے انسانی خدمت کی انتہا کر دی ان پر اللہ کی طرف سے کتنی خیر و برکت اور انعامات کی بارش ہوگی اس کا اندازہ لگانے کے لیے آج دنیا میں کوئی پیمانہ نہیں ہے۔

بلاشبہ ان کے چھوڑے ہوئے نقش ایسے نقش پا ہیں کہ جن پر چلتے ہوئے ہر کوئی اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے ان کی زندگی دنیا کے مال و دولت ،اختیارات اور اقتدار کے حصول کے لیے لوٹ مار کرنے والے ہر حثیت کے افراد کے لیے ایک بہت بڑا پیغام اور کھلا سبق ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے جاری کردہ مشن کو جاری و ساری رکھے آج پوری قوم ان کی انسانی خدمات کے صلے میں انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یقیناً پوری دنیا آج کے دور میں ان کی مثل ایسا قیمتی انسان پیش کرنے سے قاصر ہے مرحوم کی اس دنیا سے روانگی امسانیت کا بہت بڑا نقصان ہے صرف اللہ تعالی ہی ان کی کمیکو پورا کرنے کے لیے تدبیر کرنے پر قادر ہے۔

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ ٹوٹ کر کبھی بکھرا نہیں کرتے