کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی بولنے والی میمن ‘کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ گجراتی ‘ اسماعیلی ‘ بوہری اور دیگر برادریوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور دامے ‘ درمے ‘ سخنے ‘ قدمے ہر طرح سے مظلوموں کی دادرسی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
مگر گجراتی بولنے والی میمن کمیونٹی اور جونا گڑھ کے علاقہ بانٹوا سے تعلق رکھنے والے عبدالستار ایدھی نے اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے جس طرح انسانیت کی خدمت کی ہے اس کی مثال شاید جدید تاریخ میں ملنا ممکن نہیں ہے۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی نے اپنے کردار اور خدمات کے ذریعے گجراتی بولنے والے ہر میمن ‘ گجراتی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ کچھی ‘ اسماعیلی ‘ بوہری اور جونا گڑھی کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف خادم انسانیت اور مسیحائے مظلومین ہی نہیں۔
بلکہ گجراتی بولنے والی قوم و برادریوں کے ماتھے کا جھومر بھی تھے جو ہمیشہ گجراتی بولنے والی ہر قوم و برادری کےلئے فخر کی علامت بنے رہیں گے۔