فیصل آباد : انجمن تاجران کارخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا فخر انسانیت عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سینکڑوں بے سہارا’ بیوگان اور یتیموں کو سہارا دیا ان کی رفاعی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
انہوں نے انسانوں کی خدمات کے انمٹ نقوش ذہنوں پر مثبت کیے حقیقت میں ایسے لوگ ہی عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کا شروع کیا ہوا مشن جاری وساری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو آج تک کوئی ایسا لیڈر اور انسان نہیں ملا تاہم عبدالستار ایدھی بھی خداترس انسان تھے۔ اقوام متحدہ اور دوسرے ملکوں سے انہیں رفاعی خدمات پر ایوارڈ دیئے گئے۔
سیلاب ہو یا آفتاب یا کوئی حادثہ انہوں نے سب سے پہلے ان کو ریلیف فراہم کیا ایسے انسان مدتوں تک قوموں کو نصیب ہوئے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب پاک کے صدقے جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔