کراچی (جیوڈیسک) معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی قیادت میں ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ٹاور سے شروع ہوکر مزار قاٗئد پر ختم ہوئی۔ جس میں بزرگوں، بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران شہریوں سمیت پولیس اہلکار وں نے بھی عبدالستار ایدھی کو اس نیک کام کے لئے عطیات دئیے۔
عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کرملک سے غربت کو ختم کرنا ہے۔ اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ غربت کے باعث ملک میں چوری ڈکیتیاں بڑھتی جا رہی ہیں، اس مسئلے کو مل کر حل کرنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ایک بہت ہی اہم مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے ہر شخص کو تعاون کرنا چاہئے۔