کراچی (پ ر) نورین اسلم اہلیہ شہید چوہدری اسلم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالستار ایدھی کانام ہمیشہ زندہ رہے گا ،اُن کے جانے جوخلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کے مسیحا تھے۔
اُنہوں نے جو انسانیت کی خدمت کی مثا ل قائم کی ہے اُس کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی ہستیاں صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم لوگ اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بے سہارا غریب اور نادار افراد کی کفالت میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی اور اپنی انتھک جدوجہد سے ہزاروں لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خدمت انسانیت میں عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمت قابل تحسین ہیں جن کی خدمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی ہے اور عبدالستار ایدھی نے یہ ثابت کردیا کہ خدمت کا جذبہ سچا ہو تو ایمبولینس سے عالمی ادارہ قائم ہوسکتا ہے۔
بابائے خدمت انسانیت نے تمام عمر بے خوف زندگی گذاری ۔ اُنہو ںنے مزید کہا کہ ہم سب کو عبدالستار ایدھی کے نقش وقدم پر چلنا ہوگا اور اُن کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا۔