کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحادِعوام اہلسُنت کونسل کراچی پاکستان کے صاحبزادہ اسد احمد مجددی، قاضی نورالاسلام شمس، محمد اعظم عظیم اعظیم، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید، محمد احمد ترازی، زاہد لودھی، حاجی ظفر حقانی، محمد انیس قریشی اورجامع مسجدِ طبیہ لانڈھی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد صدیقی، امیراحمد ، عبد الحمید عرف بابو، ثروت احمد، مقصوداحمد، نوید احمداور دیگرنے مُلک عظیم پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالستارایدھی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اِنسانوں کے لئے مسیحااور ایک عظیم فرشتہ صفت درویشن اِنسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی سفیرپاکستان تھے جنہوں نے ساری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت چہرہ متعارف کرایا اِن رہنماو ¿ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان مُلک میں انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے سالانہ عبدالستار ایدھی کے نام سے ایوارڈ کا اجراءکرے اور یہ ایوارڈ 14اگست یوم جشنِ آزادی کے موقع پر اِنسانیت کی خدمت میں پیش نامزد افراد کو دیاجائے علاوہ ازیں اِن رہنماوں نے عبدالستار ایدھی کی مغفرت اور جنت الفردوس میں درجات کی بلندی اور لواحقین اور اِن کے لوورز کے لئے صبر جمیل پر اجرِ عظیم کے لئے بھی دُعا کی۔