کراچی (پریس ریلیز) اتحاد عوام اہلسنت کونسل کے صاحبزادہ اسد احمد مجددی، قاضی نورالاسلام شمس، محمد اعظم عظیم اعظیم، پروفیسر ڈاکٹرشبیراحمد خورشید، محمداحمد ترازی ،حاجی ظفرحقانی، محمد انیس قریشی اورجامع مسجدِ طبیہ لانڈھی کے جنرل سیکرٹری ظہیراحمدصدیقی، امیراحمد ، عبد الحمید عرف بابو، ثروت احمد، مقصوداحمد، نوید احمداور دیگرنے مُلک عظیم پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ لیجنڈسماجی رہنماعبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالستارایدھی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھر کے اِنسانوں کے لئے مسیحااور ایک عظیم فرشتہ صفت درویشن اِنسان تھے۔
جنہوںنے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی اُنہوںنے کہا کہ عبدالستار ایدھی سفیرپاکستان تھے جنہوں نے ساری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت چہرہ متعارف کرایا اِن رہنماو ¿ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان مُلک میں انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے سالانہ عبدالستار ایدھی کے نام سے ایوارڈ کا اجراءکرے۔
یہ ایوارڈ 14اگست یوم جشنِ آزادی کے موقع پر اِنسانیت کی خدمت میں پیش نامزد افراد کو دیاجائے علاوہ ازیں اِن رہنماوں نے عبدالستار ایدھی کی مغفرت اور جنت الفردوس میں درجات کی بلندی اور لواحقین اور اِن کے لوورز کے لئے صبر جمیل پر اجرِ عظیم کے لئے بھی دُعاکی۔