لاہور: عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے زندگی کااصل مقصد پالیا ،اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو مزید بلند فرمائے، ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی کے فرزند اکبر صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی سرکار نے مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ لاثانی سیکرٹریٹ پر کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزری ایسے انسان اللہ کا خاص تحفہ اور صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، موجودہ دورمیں ہر انسان اپنے لئے تگ ودو کررہا ہے ،لیکن ایسے انسان بڑے عظیم ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں مخلوق خداکی ہر وقت بھلائی اوربہتری کیلئے دن رات ایک کردیتے ہیں ،ایدھی نے یہ سب کچھ کرکے دکھا دیااورمخلوق خداکی بے لوث خدمت اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کا شیوہ رہا ہے۔
اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرکے ایدھی نے سچے مسلمان اورپاکستانی ہونے کاثبوت دیا ہے۔پاکستانی عوام اورنوجوان نسل کیلئے ان کی خدمات مشعل راہ ہیں۔تمام اراکین نے ان کے ایصال ثواب اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعاکی،اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں یہ دعابھی کی کہ ان کافلاحی خدمات کے حوالے سے عظیم مشن تاقیامت جاری وساری رہے۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047