عبداللہ صالح کی ہلاکت، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

Security Council Meeting

Security Council Meeting

صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح کے قتل کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی، اقوام متحدہ نے یمن کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے یمن میں جاری جھڑپوں کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مسئلے کے پر امن حل کے لیے مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ یمن کی صورتحال کے پیش نظر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے صدر منصور ہادی نے عوام سے حوثی باغیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہادی حکومت کی بحالی کے علاوہ یمن مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ ادھر عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد جنگجو بڑی تعداد میں صدر ہادی کی فورسز میں شامل ہو گئے ہیں۔

Share This: