تحریر: میر افر امان، کالمسٹ عبداللہ شاہ غازی کا عرس ہر سال 20 سے 22 ذوا لحج کو سالوں سال سے منایا جا تا ہے ان کا مقبرا کراچی کے ساحل سمندر کلفٹن میں واقع ہے ان کے بھائی سید مصری شاہ کا مقبرا بھی تھوڑے فاصلے پر ساحل سمندر کے قریب میں واقع ہے عبداللہ شاہ غازی کا مقبرا پورے پاکستان میں مشہور ہے ان کا مقبرا بھی سندھ کے دوسرے بزرگوں کے مقبروں کی طرح بہت ہی خوبصورت ہے ان کے عرس میں عقیدت مند مسلمان سارے سندھ اور ملک کے دوسرے علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اس عرس میں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں حاضری دیتے ہیں اصل بات یہ ہے کہ اللہ کے نیک بندوں نے اپنے وطن سے دور اس وقت کے ہندوستان کے کفرستان میں اللہ کے دین کو پھیلانے کی غرض عرب کی سر زمین سے تشریف لائے اور دین اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں کو اس امن اور شانتی والے مذہب اسلام میں داخل کیا
جو ایک تاریخی کام ہے ہماری اللہ سے دعاء ہے کہ اللہ ان نیک سیرت بزرگوں کی قبروں کو اپنے نور سے بھر دے ان کے درجات کو بلند کرے اور لوگ رہتی دنیا تک ان نیک سیرت بزرگوں کے کارناموں کو یاد رکھیں ان نیک سیرت بزرگوں نے تو انتھک محنت کر کے غیر مسلموں کو کلمہ پڑھا کرمسلمان کر دیا ان کو محبت اور پیار کا درس دیا جس وجہ سے 1400 سال گزر گئے مگر لوگ اب بھی ان کی محبت میں گرفتار ہیں اور ہر سال تین دن کے لیے حاضر ہو کر ان سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں اب اس وقت کے مسلمانوں کا کام ہے ان سیدے سادے مسلمان لوگوں کو مذید دین اسلام کی تبلیغ کر کے بہتر مسلمان بنائیں تا کہ یہ سیدھے سادے مسلمان اللہ کے دین کو عملاً قائم کرنے کے انبیا کے نیک مشن میں شامل ہو جائیں دکھی دنیا کو راحت نصیب ہو اللہ کی زمین پر اللہ کے کلمے کا بھول بالاہو۔
اللہ مسلمانوں سے راضی ہو اللہ کی طرف سے آسمان سے رزق نازل ہو زمین اپنے اندر کے خزانے باہر اگل دے امن وامان ہو انسان اور انسانیت کی قدر ہو عدل قائم ہو حق دار کو حق ملے مظلوم کی داد رسی ہو خوش حالی ہو پاکستان دہشتگردی سے نجات پائے بے زروگاری ختم ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء کریں کہ اللہ آخرت میں ان کو اور ان جیسے بزرگوں کو جنت میں داخل کر ے آمین ۔ سندھ کے مشہور تاریخ دانوں نے عبدللہ شاہ غازی کے سندھ میں تشریف لانے کے متعلق دو باتیں تاریخ میں نقل کی ہیں ایک بات جناب سہیل ظہیر لاری صاحب نے بیان کی کہ عبداللہ شاہ غازی نفس ذکیہ کے فرزند ہیں یہ مدینے میں سن720 ء میں پیدا ہوئے اور یہ سندھ میں سن760 ء میں تشریف لائے اُس وقت وہ گھوڑوں کا کاروبار کرتے تھے اور سندھ آتے وقت انہوں نے کوفہ دمشق سے عربی نسل کے کثیرے تعداد میں کھوڑے خریدے اور ان کے تجارت کے لیے سندھ تشریف لائے مسلمان داعی الا للہ ہوتا ہے
Allah
تجارت کے ساتھ اللہ کے دین کو پھیلانا اور اللہ کی مخلوق کو اللہ تعالیٰ کی واحدنیت کی تعلیم دینا ان بزرک ہستیوں کے مشن میں ہمیشہ سے شامل رہا ہے اس لیے عبداللہ شاہ غازی نے لوگوں کودین اسلام کی تبلیغ کرنا بھی شروع کی اور لا تعداد لوگوں کو اسلام کے امن وشانتی والے مذہب میں شامل کیا۔سادات فیملی سے تعلق کی وجہ سے لوگ ان سے بہت ہی محبت اور عقیدت رکھتے تھے اور ان کی باتوں پر توجہ دیتے تھے ۔دوسری بات مشہور تاریخ دان جناب ڈاکٹر عمر بن دائود پوتا کے حوالے سے مشہور ہے کہ عبداللہ شاہ غازی کا اصل نام عبداللہ بن نبحان ہے اوریہ اسلام فوج کے جرنل تھے اور وہ حجاج بن یوسف والی بصرہ کے حکم سے راجہ داہر والی سندھ سے باز پرس کے لیے اپنے کمانڈر بادل بن طوحافہ کے ساتھ سندھ تشریف لائے تھے
مشہور واقعہ ہے کہ لنکا سے مسلمان تاجر خواتین کے ساتھ بحری جہاز میں عرب کی طرف جا رہے تھے کہ دیبل کی بندرگاہ کے قریب بحری ڈاکوئوں نے انہیں لوٹ لیا اور مسافروں کو قید کر دیا اس پر ایک مسلمان عورت نے بصرہ کے حاکم حجاج بن یوسف کو اپنی رہائی کے لیے خط لکھا تھا حجاج بن یوسف نے سندھ کے حاکم راجہ داہر کو ایک خط لکھا کہ عرب مسافروں کو رہا کرو اور ان کو بحفاظت روانہ کر دو مگر راجہ داہر نے واپس خط لکھا کہ بحرے ڈاکو میرے کنٹرول میں نہیں ہیں میں مسافروں کو بحفاظت سے روانہ نہیں کر سکتا۔ حجاج بن یوسف نے اسی سلسلے میںعبداللہ شاہ غازی کو سندھ بھیجا تھا۔
Muhammad bin Qasim
بعد میں حجاج بن یوسف نے محمد بن قاسم کو راجہ داہر کے خلاف جنگ اور مسلمان قیدیوں کی رہائی کے لیے روانہ کیا تھا اور محمد بن قاسم نے راجہ داہر کو سندھ میں شکست دی اور مسلمان قیدیوں کو رہا کروایا اور سند ھ کو باب الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کے بعد عبداللہ شاہ غازی سندھ میں مستقل آباد ہو گئے اوردین اسلام کی تبلیغ کرنی شروع کر دی عبداللہ شاہ غازی کو شکار کا بھی بڑا شوق تھا وہ شکار کے لیے اپنے مرکز دور دراز علاقوں میں تشریف لے جاتے تھے ایک دفعہ ان کی دشمنوں سے مٹھ بیڑ ہو گئی دشمن زیادہ تعداد میں تھے عبداللہ شاہ غازی نے صلح کی بجائے ان سے جنگ کی اور ان کو شکست دی اس بہادری کی وجہ سے سندھ کے عوام نے انہیں غازی کا خطاب دیا یعنی جنگ جیتنے والا۔ عبداللہ شاہ غازی کی وفات 773 ء میں کراچی کے قریب ہوئی اور ان کو موجودہ جگہ کلفٹن میں موجودہ پہاڑی پر دفن کیا یاد رہے کہ اس پہاڑی کے نیچے میٹھے پانی کا چشمہ موجود ہے شاہد لوگوںکے زیادہ رش کی وجہ سے مزار کی انتظامیہ نے چشمہ کو سامنے سے بند کر دیا گیا ہے۔
عبداللہ شاہ غازی کا سندھ میں آنے کا سبب کچھ بھی ہو مگر ایک بات روز روشن کی طرح عیان ہے کہ کہ مسلمان چائے جنرل ہو ، کمانڈر ہویا تاجر ہو،بادشاہ ہو، کسی علاقے کاحاکم ہو، استاد ہو کچھ بھی ہو داعی الااللہ ہوتا ہے اس کا کام اللہ کے دین کو اللہ کی زمین پرقائم کرنا ہو تا ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ میں نے انسان کو زمین میں اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے اور خلیفہ کے ذمے یہ کام لگایا ہے کہ اللہ کی کبریائی بیان کرے اللہ کے بندوں کو اللہ کا بندہ بنائے ان کو واحدت کی لڑی میں پروئے اس ذمہ داری کو عبد اللہ شاہ غازی نے خوش اسلوبی سے پورا کیا اور لا تعداد لوگوں کو اسلام کی دعوت دی لوگ اسلام لائے اللہ نے ان کاذکر اس دنیا میں بھی بلند کیا آخرت میں اپنے نیک بندوں سے جنت کا واعدہ تو ہے ہی ۔
Mir Afsar Aman
تحریر: میر افر امان، کالمسٹ کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)