کراچی (جیوڈیسک) حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر آج کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی ہفتے کے بجائے اتوار کو شروع ہوگا۔
حکومت سندھ نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی مناسبت سے آج کراچی میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں عرس صوبائی سندھ کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گی۔
جامعہ کراچی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کو تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی میں کراچی ڈولفنز اور سوئی نادرن گیس کا فرسٹ کلاس میچ ہفتے کے بجائے اتوار کو شروع ہوگا۔