عبداللہ شیخ چیرمین پاکستان یارن مر چنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے مقابلوں سے نہ صر ف کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہو گی

Merchants Association

Merchants Association

فیصل آباد(عظیم حیدر)عبداللہ شیخ چیرمین پاکستان یارن مر چنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے مقابلوں سے نہ صر ف کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ دونوں ملکوں کے مابین رابطوں میں اضافہ سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور غلط فہمیاں دور کرنے میں بھی مدد ملے گی وہ بھارت اور پاکستان کی کبڈی ٹیموں کے اعزاز میں دعوت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا انٹر نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے اس ٹورنامنٹ سے جہاں کبڈی کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

وہاں سپورٹس مین سپرٹ میں بھی اضافہ ہوگا اور کھیل کے ساتھ ساتھ سوشل روابط میں اضافہ اور دونوں پنجاب کے کلچرکو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی خاص طور پر تقسیم کے بعد پیدا ہونے اور جوان ہونے ہونے والی نسلوں کیلئے ایک خوشگوار تجربہ ہوگا علاوہ ازیں برداشت اور رواداری کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور اگلی سطح پر کاروبار بزنس ٹریڈ میں اضافہ ہوگا عزیز برآں باہمی روابط اور تفہیم سے دونوں ملکوں میں کشیدگی ختم ہوگی بعد ازاں دونوں ٹیموں کے منیجر اور کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر منجیت سنگھ پنوں ،شمسیر سنگھ جیرانہ نے انڈین ٹیم سے خطاب کیا۔