اسلام آباد (جیوڈیسک) قائم مقام صدر نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کو وزیر مملکت پانی وبجلی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق قائم مقام صدر نے عابد شیر علی کو وزیر مملکت پانی وبجلی تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر دی۔ ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو وزیر مملکت پانی و بجلی کا قلم دان سونپا جائے گا۔