ابھیشک 38 برس کے ہوگئے، ایشوریا نے سرپرائز پارٹی دی

Abhishek

Abhishek

ممبی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن 38 برس کے ہو گئے۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ ایشوریا رائے نے ان کے لیے سرپرائز تقریب کا اہتمام کیا جس میں قریبی دوستوں شاہ رخ خان راکیش اوم پرکاش مہرہ، روہان سیپی، اپرووا لاکھیا، سکندر کھیر، بپاشا باسو اور پریتی زنٹا سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے اس سالگرہ تقریب کے سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا۔