اٹک: دنیا میں جاری دہشتگردی کے خاتمہ اور اِمن و امان قائم کرنے کی کوششوں میں ملک کی فورسز بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔اس جدوجہد میں مُلک کے نوجوانوں کو سخت حالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اِور کچھ کو اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا ہے ،یہ انتہائی فخرِ کی بات ہے کہ پاکستان کے قیام میں مسیحیوں کااہم کردار ہے اِور اب بھی وہُ اپنا خون دے کر وطن عزیز کی سا لمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اِسی ضرورت کے پیش نظر عابد حمید شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
عابد حمید شہید کی شہادت کا یہ اِعزاز صرف خاندان ، ایلیٹ فورس پنجاب، ایلیٹ فورس اٹک یا کامرہ کینٹ کی مسیحی کمیونٹی کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والے اور پاکستان سے باہر رہنے والے ہر مسیحی اِور پاکستانی کیلئے باعثِ فخربات ہے کہ عابد حمید شہید ضلع اٹک میں ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کا پہلا مسیحی شہید ہونے کا اِعزاز حاصل کیا۔
عابد حمید شہید 12 اِپریل 1987ء بروز سوموار کوپی اے ایف بیس مہناس کالونی کامرہ کینٹ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، 13فروری 2009ء کو پنجاب پولیس ضلع اٹک میں بھرتی ہوئے ،ابتدائی ٹریننگ PTS راولپنڈی میں ہوئی اِور دوران ٹریننگ میںدو بارپرنسپل سینئر سپریٹنڈنٹ راولپنڈی سے Commendation Certificate Class IIIپنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ATS کورس مکمل کرنے کے ساتھ ضلع اٹک میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ،ڈھائی سالہ سروس کے دِوران ایلیٹ کمانڈو کورس میں سلیکٹ ہوئے اور 03-09-2012 سے باقاعدو ٹریننگ کا آغاز ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ،لاہور میں ہو ا اِور 26-03-2013 میں پاس آئوٹ ہوئے۔ بیسٹ فزیکل فٹنس کیٹگری میں ضلع اٹک کی سطح پر ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ایلیٹ فورس لاہور سےCommendation Certificate Class II Cash Reward with کے ساتھ Best Commando کا اِعزازفرسٹ پوزیشن میں حاصل کیا۔صوبہ پنجاب کے 36اضلاع سے ایلیٹ فورس میں ٹاپ کرنے والوں میں اول پوزیشن کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایلیٹ کمانڈو کورس کی تکمیل کے بعد ضلع اٹک کے علاوہ پنجاب کے دیگرشہروں جیسے راولپنڈی اسلام آباد، تربیلا،چکوال،لاہور ، خوشاب، بھکر،ملتان،ڈیرہ غازی خان، اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں میانوالی ،ڈیرہ اسمیعل خان ، مینگورہ، سوات، صوابی،ہزارہ، ایبٹ آبادمیں بھی خدمات سرانجام دیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیااس کے ساتھ ساتھ اعلی سیاسی شخصیات جن میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آئی جی آفس لاہور ،چیئرمین PTI عمران خان،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے اسپیشل اسکواڈ میں شامل رہے۔ 23اِکتوبر2014 ء بروز جمعرات شام 07:40بجے سیدن گائوں تھانہ حضرو کامرہ کینٹ میںدوِران ریڈ منشیات فروشوں کے خلاف سر میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے اِور ابتدائی علاج معالجہ کیلئے حضرو ہسپتال لے جایا گیاوہاں سے فوراٍ رات 08:30 بجےPACKamra ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آبادشفٹ کیا گیا۔
رات 11:00 بجے پمز اسپتال اسلام آباد میں نیورو سرجیکل سرجن ڈاکٹر خلیق الزمان کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔ِِ23اِکتوبر 2014ء سے 07 نومبر 2014ء تک پمز ہسپتال اسلام آباد میں زِیر علاج رہے جہاں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے اِور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 07 نومبر2014ء بروز جمعہ مبارک علی الصبح 4:30بجے برضا الہی شہید ہوئے۔ 07نومبر 2014ء بروز جمعہ مبارک سہ پہر3بجے اِن کی آخری رسومات ریونڈرر فادر اکرم جاوید گل نے ادا کیں ۔عابد حمید شہید کی تدفین پورُے پولیس اِعزاز کے ساتھ کی گئی اِن کے جسد ِ خاکی کو پی اے سی کامرہ قبرستان میں سپردُ خاک کیا گیا۔
ایلیٹ پولیس فورس کے چاک و چوبند دِستے نے سلامی دی۔اِن کی رہائش گاہ پر اعلی سیاسی قیادت جن میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مشیرِ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ ۔ممبرصوبائی اسمبلیMPA) PTI( اعجاز حسین بخاری۔ قاضی احمد اکبرکے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلی افسران جن میں آر پی او راولپنڈی ریجن DIGاختر حیات لالیکا ۔DPO اِسرار احمد خان عباسی ۔ DSPحضرو سرکل سید شوکت شاہ گیلانی۔ DSPصدر اٹک ،اور انسپکٹر انچارج ایلیٹ فورس اٹک سمیت پولیس اور سولِ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ آف پنجاب نے ان کی شہادت کے اعزاز میں ایک کروڑ روپے کا اعلان کیااور چھوٹے بھائی کو اس کی ایجوکیشن کے مطابق ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ پی اے ایف بیس مہناس کامرہ کینٹ ضلع اٹک کے اعلی افسران ائیر کموڈور ظہیر ا ﷲ بابر۔ گروپ کیپٹن محسن قاضی ۔ ونگ کمانڈر طلحہ۔ سکواڈرن لیڈررضوان ،سکواڈرن لیڈر علی سلطان اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ جونیئر افسران نے بھی عابد حمید شہید کی شہادت پر ان کے والدمحترم حمید مسیح اور اہل گھرانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیااور مستقبل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔
وکٹر حمید PAF بیس مہناس کالونی کامرہ کینٹ ضلع اٹک فون نمبر۔0322-5800031 Email. victorhameed84@gmail.com