عابد حسین بھیو کا فردوس اتحاد کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

Firdus Itehad

Firdus Itehad

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر نوجوانان امور عابد حسین بھیو نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اپنے تابناک مستقبل کے لئے ہمیں نوجوانوں کی بہتر تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگا ،چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر یوتھ پالیسی کو موثر بنا کر نوجوانوں کو اس سے استفادہ کرائیں گے۔

محکمہ نوجوانان امور وزیر اعلی سند ھ سید مراد علی شاہ کی زیر سر پر ستی سند ھ میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے متعدد منصوبوں پر کا م کاآغاز کررہا ہے اور میر ی کوشش ہو گی کہ ہمارے صوبے کے نوجوان ملک میں ہر سطح پر سرفہرست ہوں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فردوس اتحاد یوتھ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کے ڈی اے آفیسرز کلب میں اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں شہر کی معززشخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عابد بھیونے کیا کہ صوبہ سند ھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے اور صرف ہماری کوشش ہے کہ اس ٹیلنٹ کا صحیح استعمال کیا جائے اور انشااللہ میں اور محکمے کے افراد بھر پور کوشش کرینگے کہ ہمارے نوجوانوں کو صحیح سمت پر ڈالا جائے عابد بھیو نے کہاکہ عید الضحیٰ کے بعد میں ایک کانفرنس کا اہتمام کراہا ہوں جس میں نوجوانوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کو بلاونگا اورنوجوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرو نگا انہوں نے اس موقع پر YSRکی جانب سے 2 اکتوبر کی کل پاکستان کا نفرنس کا سر پر ست اعلی بنناقبول کر لیا قبل ازین تقریب کے مہمان خصوصی آل سند ھ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیر مین سید خالدشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلی سند ھ کو مبارک باد دونگا کہ انہوں نے صوبہ سند ھ میں وزراکی ٹیم میں نوجوان اور اعلی تعلیم یا فتہ افراد کو شامل کرکے سندھ کے عوام پر ایک احسان کیا ہے اور آج سند ھ میں وزراء کی متحرک ٹیم صوبے کے عوام کے لئے شب وروز کام کر رہی ہے۔

تقریب سے فردوس اتحاد کے بانی اور نیشنل بینک CSR ڈویژن کے کوآرڈینٹر غلام محمدخان نے جواستقبالیے کے آرگنائزر تھے عابد بھیوکو نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر عملدار کرانے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا او ر اعلان کیا کہ عید الضحی کے بعدشہید الطاف حسین بھیوٹرافی میرا پاکستان کے عنوان سے تقریری مقابلہ کالجوں کی سطح پر منعقد کیا جائے گا تقریب گلفراز احمد، YSR کے فہد رضوی ، KDA کے ایم نسیم کے علاوہ نوجوان رہنما سعود احمد، صوبیہ اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر