کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری عابد جیلانی کا گرین ٹائون، گولڈ ٹائون، شمسی سوسائٹی، آصف آباد، چھوٹا گیٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں دوکانوں اور گھروں میں ڈکیتی، چوری سمیت دیگر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار سندھ حکومت سے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا نے اور علاقوں میں جرائم کے بڑھتے روک تھام کے لئے اقدامات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار عابد جیلانی گرین ٹائون میں پی ٹی آئی ضلع کورنگی کے دفتر میں علاقہ معززین اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع کورنگی کے سنیئر نائب صدر کاشف بٹ ،عمر دراز تنولی،حمید مغل اور دیگر بھی موجود تھے عوام نے تحریک انصاف کے رہنماء سے اپیل کی کہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے جرائم سے نجات دلا نے کے لئے آواز بلند کی جائے علاقہ معززین اور عوام نے کہا کہ چوری ڈکیتی اور جرائم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ کئے گئے اور ملزمان کو گرفت میں نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج پر مجبور ہونے۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری عابد جیلانی جرائم کے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ اُن کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا یا جائیگا انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو آئے دن جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں لوٹنے سے بچایا جائے اگر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کیئے گئے تو تحریک انصاف عوام کے ساتھ بھر پور احتجاج کرے گی۔ جاری کرد ہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر