کھاریاں (جی پی آئی) ایم این اے حلقہNA107چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) نے اہم کردار ادا کیا ہے ترقیاتی منصوبوں سے لیکر ملک کو ایٹمی طاقت منوانے میں جس شخصیت کا ہاتھ ہے وہ قائد میاں محمد نواز شریف ہے جنہوں نے عوامی خدمت کیلئے ہر دم کام کیا مگر بد قسمتی سے نادان سیاست دان جو بچگا نہ مطالبہ کر رہے وہ استعفیٰ مانگتے ہوئے اپنے عزائم دیکھا رہے ہیں کہ وہ عوامی مفاد کیلئے نہیں بلکہ اپنی اناء کو تسکین دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو متنازعہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کر نے والے اپنے گر یبان میں جھا نکیں کے حقیقت کیا ہے مسلم لیگ ( ن) اپنے قائد ین پر فخر کر تی ہے اور ملک کو تر قی کا راہ پر گامزن کر نے کی صلاحیت مسلم لیگ ( ن) کے پاس ہے دھرنے دینے والوںکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جمہوریت کے خلاف سازشیں کرکے اپنی سیاسی قدچھوٹا کرلیاہے اور اب عوام ان سے تنگ آچکے ہیںوہ روزدھرنے میں ایک ہی کیسٹ سناتے ہیں ،ایک بات کئی بار دہرانے والے عمران خان سیاستدان کم اور گلو کار زیادہ لگتے ہیں وہ ایسے گلو کار ہیں جو ایک ہی کلا م بار بار سنا کرپیسے اکٹھا کرتا ہے ،عمران خان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے ،وہ خیبرپختون خواہ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے ،جو ایک صوبہ میں حکومت نہ کرسکے وہ پورے ملک پر کس طرح حکومت کرے گا ،عمران خان ناکام خان بن گئے ہیں اور وہ زبردستی اپنے کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کے لئے کہہ رہے ہیں ،ان کے اپنے کارکنان بھی ان سے تنگ آگئے ہیں۔اب عمران خان نے جوڈیشنل کمیشن میں ملٹری ایجنسیوں کا نام لیکر ایک اور نیا تماشہ بنا لیا ہے جو کہ کسی بھی جمہوری لیڈر یا پارٹی کی آواز ہر گز نہیں ہوسکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)پیرسید محمدشاہ منصوری شکریہ شریف نے سنی تحریک کو خیر آباد کہہ دیا تفصیلات کے مطابق معروف نوجوان عالم دین پیرمحمدشاہ منصوری نے کہا ہے کہ مصروفیات زیافہ ہورہی ہیں تحریک کو اب وقت نہیں دے سکتا لٰہذا اپنے عہدے صدارت سے بھی استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں آئندہ میرا سنی تحریک کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے دین کی خدمت اور خلق خدا کی خدمت کا سلسلہ آستانے سے جاری رہے گا کیونکہ کھل کر دین اورعوام کی خدمت کرنے کیلئے کسی جماعت کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی جماعتوں میں راہ کر کھل کر کام کر کیا جاسکتا ہے پیر سید محمدشاہ منصوری نے مزید کہا کہ سنی تحر یک کو خیر آباد کہا دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں کینٹ بائی پاس سٹرک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مفلوج ہوکر راہ گیا ہے جگہ جگہ بڑے بڑے کھڑے بنے ہوئے ہیں جو کہ ٹریفک کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں بلکہ مسائل دن بدن بڑھا رہے ہیں اوپر سے سٹرک پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے ڈوگہ،تہال،کنجیال،ابیال،پیارا،براستہ بدرمرجان تھپلہ جی ٹی روڈ تک اور چکمال،بیگہ براستہ سہنہ بسم اللہ موڑ جی ٹی روڈ تک سٹرک دونوں اطراف سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے متعدد جگہوں پر سٹرک کا کام تاحال نامکمل ہے عوامی حلقوں نے ایم این اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)جہلم جلسہ میں بھی یوسی ڈوگہ اور بھگوال سے بڑے قافلے کے ہمراہ چوہدری ناصر چھپر کی قیادت میں شرکت کریں گے گجرات کی طرح جہلم میں بھی عمران خان کا شاندار استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹریPTIکھاریاںسٹی چوہدری نصیر احمدنے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری اور آئینی حدود کے اندر رہ کر جس عوامی جدوجہد کا آغاز کیا تھا آج وہ ہرپاکستانی کے دل کی آواز بن چکا اور سرگودھا کاجلسہ ثابت کرتا ہے کہ اس جم غفیر میں دن بدن اضافہ ہی ہوگاکہ عوام کو ان کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی پاکستانی عوام ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ چاہتی ہے ، پاکستان کی تباہی اور بربادی کی ذمہ داری انہی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اقتدار کے مزے لوٹے ، انہوں نے کہاکہ اس مفاد پرست ٹولے کو مسائل حل کرنے کی کوئی فکر نہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ،دہشت گردی سمیت دیگر مسائل عوام کوتحفے میں دیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)سینئرصحافی نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن 2بجے گلیانہ روڈ والے قبرستان میںادا کی جائیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)چیف آفیسرTMAکھاریاںشیخ وجاہت حیفظ صدیقی نے کہا ہے کہTMAکھاریاں کے سینٹری انسپکٹر شعبہ میں کسی کام چورورکر کی کوئی جگہ نہیں ہے اس سے قبل بھی3کام چور ورکروں کے خلاف رپورٹ بنا کرACافشاں رباب کو پیش کی گئی صفائی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہو تو وہ براست اطلاع کر ے ایکشن لیا جائیگا ہمACافشاں رباب کی قیادت میں دن رات کام کررہے ہیں کھاریاں شہر کی ان علاقوںمیں کام جاری ہے جہاں پر سابقہ ادوار میں کوئی کام نہیں ہوا تنگ گلیوں میں خود روزانہ پیدل وزٹ کرتا ہوں اور ساتھ سینٹری سپر وائز بھی ہوتے ہیں جناح کالونی،ڈوگہ کالونی اوردیگر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرصفائی کاکام جاری ہے جی ٹی روڈ اور گلیانہ روڈ پر بھی جلد آپریشن شروع ہوگا کھاریاں شہر کی تما م گلیوں میں بلاتفریق صفائی کا کام جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)لجپال ہوٹل اینڈ سویٹس چک سجاول مارکیٹ اڈہ کا اعظیم الشان افتتاح ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق امیدوارMNA حلقہNA107حاجی محمداکرم پیارا تھے اس موقع پر علاقہ بھر سے ممتاز سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمایاں طور پر امیدوار چیئرمین یوسی ڈوگہ ملک اشفاق ڈوگہ،امیدوار وائس چیئرمین میاں زاہد یونس پنجوڑیاں بدرمرجان،سابق کونسلر راجہ خالد ابیال،ٹھیکیدار سید ساجد شاہ ابیال،چوہدری فضل الٰہی،چوہدری محبوب الٰہی،چوہدری اشفاق،ملک شاذر صدیق ڈوگہ،ملک خلیل ڈوگہ،لالہ لطیف بھٹی،افضال پہلوان لمے شریف،ملک مظہر اور دیگر شامل تھے۔