لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت چوہدری شفیق پر الزامات کے بعد دونوں کے درمیان ٹھن گئی جبکہ چوہدری شفیق نے انہیں دماغی مریض قرار دے دیا۔
عابد شیر علی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صنعت پنجاب چوہدری شفیق پر ایس ای اور ایس ڈی او کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت پنجاب کا کہنا تھا۔
کہ عابد شیر علی کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، وہ چور سرکاری ملازمین کو تحفظ دینے کے لئے ان پر الزام لگا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ صادق آباد کے ایس ڈی او ثنا اللہ لنگا تاجروں اور عوام کا خون چوس رہے ہیں جن کے خلاف بات کی لیکن عابد شیر علی نے بغیر سوچے سمجھے انہیں بجلی چوری میں ملوث قرار دے دیا۔