عابد شیر علی کا تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی بھی نظام کی خرابی کی ذمہ دار ہے۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سات سال میں کسی نے نظام درست نہیں کیا، مسلم لیگ ن سابق حکومت کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکے گی۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں بجلی کا نظام موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عابد شیر علی نے بتایا کہ ریلوے سے کنٹریکٹ ہو گیا ہے اب تیل کی ترسیل اسی کے ذریعے ہو گی۔