پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر اور گلبہار تھانے کے اچانک معائنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کو پکڑنا واپڈا کا کام ہے ہمارا نہیں ہم صرف سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔
واپڈا کو بجلی چوری روکنے کیلئے چار تھانے فراہم کئے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ واپڈا والے الزام لگاتے ہیں لیکن خود کچھ نہیں کرتے یہ خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر اس کے باوجود بھی وزیر الزام لگاتے ہیں تو وہ خود بجلی چوروں سے ملا ہوا ہے۔
عابد شیرعلی کے الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بے کردار آدمی ہی ایسی بات کر سکتا ہے یہ نہ بجلی بند کر سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں اختیار حاصل ہے۔
ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن اگر وہ دھمکیاں دیں گے تو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ اس صوبے میں آ کر دکھائیں۔