وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر گیپکو واپڈا کے صارفین کی سہولت کیلئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی 2دسمبر2014ء بروز منگل دن گیارہ بجے گیپکو ہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ میںکھلی کچہری لگائیں گے۔
اس موقعہ پرصارفین کے بجلی بلوں اور دیگر امور سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
گیپکو اتھارٹی نے مسائل کے حل کیلئے آنے والے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ، بل بجلی اور شکایت سے متعلق تحریری درخواست ضرور لائیں تا کہ باضابطہ طور پرکاروائی عمل میں لائی جاسکے۔