عابد شیر علی کا تاریخی قدم

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

مجھے جیسے ہی خبر موصول ہواکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پہلی بار کسی مرد ِ مجاہدوفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کی ہدایت پر بجلی بل ادا نہ کرنے والے بڑے سرکاری اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئیسکو نے تمام واجبات کی عدم ادائیگی پر ایوان صدر،وزیر اعظم ہاؤس ، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، پاکستان سیکٹریٹ سمیت اٹھارہ سے زائد سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان کا دفتر بھی 62 لاکھ کا بجلی چور یا نا دہنگان نکلا جو جلدی چوری قبول کرتے ہوئے اپنی واجبات ادا کر کے غلطی درست کر دی اور دو بارہ بجلی حاصل کر لی ۔صدارتی سیکٹریٹ 07.62ملین، جبکہ وزیر اعظم سیکٹریٹ 35.6ملین روپے کا واجب الادا ہے اور چند گھنٹو ں کے بعد 189ملین روپے واجبات وصول کر کے بعد ازاں ان اداروں کی بجلی بحال کر دی ہے ۔میں نے شکر الحمدو للہ کہتے ہوئے سکھ کا سانس لیا اور وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو دل میں خراج تحسین پیش کر دیا کہ اس نے ایسا کام کر کے دکھایا جو شاید کسی نے کیا ہو ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام اہم ترین ادارے مثلاََ سپریم کورٹ، ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس ، پاکستان سیکٹریٹ، پارلیمنٹ وغیرہ اس طرح بجلی کی بل واجبات میں لا پروائی کریں گے تو عام عوام پر تو اس کا بہت ہی اثر ہوگا ۔ ملک میں 80سے 90 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

جس میں محکمہ واپڈا اور عوام دونوں کا قصور ہے عوام نے گھروں ، دکانوں ، فیکٹریوں اور دفاترمیں الیکٹرونک ریڈرمیٹرز لگانے کے بجائے کنڈا کشی (بجلی چوری ) کا سلسلہ شروع کیاہے جس میں واپڈا کے ملازمین شریک جرم ہیں ۔ یہ ملازمین لائن مین، لائن سپرنٹنڈٹ ، انجینئر کی شکل میں ان سے کم قیمت و صول کر کے کرپشن کرتے ہیں ا ور اپنی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں۔بجائے محکمہ واپڈا کے اکاؤنٹ میں بل جمع کرنے کے یہ اپنی زاتی جیب گرم کرتے ہیں ۔ عوام کی بے وقوفی ہے کہ وہ کم قیمت بل دے کر محکمہ واپڈا کو اربوں روپیہ کا نقصان دیتے ہیں ۔ جس وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر عوام ہی احتجاج ہی حتجاج ہی کرتے ہیں جس سے ان کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

Electricity

Electricity

وفاقی وزیر مملکت جناب عابد شیر علی نے مگر مچھوں کے خلاف آپریشن کر کے چند گھنٹوں میں 189 ملین روپیہ وصول کر کے محکمہ پر احسان کر دیا ہے کہ بڑے بڑے مگر مچھوں کے منہ سے تازہ گوشت نکالنا آسان نہیں ہوتا جو اس نوجوان نے کر کے دکھایا۔ اگر یہ نوجوان پورے پاکستان میں بجلی چوروں اور بجلی چوروں کا ساتھ دینے والے واپڈا ملازمین کے خلاف بھی ایسا ہی آپریشن شروع کر دیے تو میں سمجھتا ہوں ایک دن میں کھربوں روپیہ کی وصول کے امکانات جنم لیں گے۔

اس رقم سے توانائی کی بحران کو ختم کرنے میں کافی مدد مل سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کی بحران ہے جس میں بجلی آکسیجن کی مانند ہے ۔ اب گرمیوں کا موسم شروع ہوئی ہے عام گھروں میں ، دفاتر میں اور ہسپتالوں و ہوٹلز میں بجلی کی استعمال میں اضافہ ہوگا۔

بجلی کی وجہ سے پاکستان بہت پیچھے ہے اس بجلی کی وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہوئی ہیں ، فیکٹروں کی بندش سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ، لا کھوں بے روزگاروں کی وجہ سے کرڑوں پاکستانی عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، ان کو پسمائندگی نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

محکمہ واپڈا کو سب سے زیادہ زرداری و پی پی حکومت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عوام سمیت سیاستدانوں و سرکاری اداروں نے بجلی چوری کرنا اپنا فریضہ سمجھا ہے ۔ لاکھوں گھر بجلی کی چوری میں ملوث ہیں ، لاکھوں لوگ ہزاروں روپیہ کی محکمہ واپڈا کی بل کے قرض دار ہیں ۔ جن کی عدم ادائیگی سے واپڈا بہت غسارے میں ہے اس غسارہ میں بے شمار اضافہ پچھلی حکومت میں ہوئی ہے۔

بحرحال وفاقی مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی اس کاوش سے مجھے بلکہ پوری عوام کو بہت خوشی ہوئی ہے ۔ پہلے بھی آپریشن ہوتے تھے مگر وہ آپریشن صرف اور صرف غریب عوام تک محدود تھا مگر آ ج عابد شیر علی نے اصل مگر مچھوں کو ڈھونڈ ہی لیا اور 189ملین روپے چند گھنٹے میں موصول کر کے ریکادڑقائم کرد یا ۔ اگر عابد شیر علی نے ایسے ہی بجلی بل کی واجبات زبردستی وصول کرنا جاری رکھا تو شاید اس سے پچھلے سال سے لوڈ شیڈنگ کم ہونے کے امکانات ہونگے۔

Asif Yaseen

Asif Yaseen

کالم نگار : آصف لانگو
رابطہ 03003802786 برائے ایس ایم ایس۔