اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں 85 فیصد یا اس سے زائد لاسز والے فیڈرز بن کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں زیادہ نقصان والے 10 فیڈرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے خیبر پختون خواہ میں 10 فیڈرز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ کوچیاں فیڈر 99 اعشاریہ 4 فیصد لاسز دے رہا ہے اس کے ذمہ 838 ملین رقم واجب الادا ہے۔
چکرمتی فیڈر 99 اعشاریہ 3 فیصید ہیں اور اس کے ذمہ 297 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ بالازئی فیڈر 98 اعشاریہ 2 فیصد میں ہے اور اس کے ذمہ 336 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ حسن خیل فیڈر کے لاسز 93 اعشاریہ 8 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 38 ملین روپے ہیں۔
ہری چند فیڈر کے لاسز 97 اعشاریہ 7 فیصد ہیں اور اس کے ذمہ 346 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ دبیر فیڈر 97 اعشاریہ 5 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 48 ملین روپے واجب ہیں۔ بشام فیڈر 93 اعشاریہ 7 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 155 ملین روپے واجب الادا ہیں۔
بکا خیل فیڈر 99 اعشاریہ 9 فیصد لاسز میں ہے اور اس نے 262 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔ شنوائی گدی فیڈر 99 اعشاریہ 6 فیصد لاسز میں ہے اور اس کے ذمہ 398 ملین روپے واجب الادا ہیں۔