پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک وزیر مملکت بجلی و پانی پر برس پڑے۔ کہتے ہیں عابد شیر علی زبان کو لگام دیں، پختونوں پر الزامات لگانے کے بجائے واپڈا کو رشوت سے پاک کریں۔
بجلی چوری کے الزام میں خیبر پختونخوا میں بجلی کے 10 فیڈر بند کئے جانے کے بعد عابد شیر علی اور صوبائی وزرا میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے عابد شیر علی زبان کو لگا دیں وزیراعظم سے رشتہ داری کافائدہ نہ اٹھائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا چوروں اورلٹیروں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے، عابدشیرعلی الزامات لگانےکےبجائےواپڈاکورشوت سے پاک کریں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا عابد شیر علی کا اپنا میٹر خراب ہے، متعصب رویے پر نواز شریف کی خاموشی معنی خیز ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا عابد شیر علی کا میٹر ٹھیک ہو تو انہیں کوئی بجلی چور نظر نہیں آئے گا۔