عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں مرکزی حکومت ان کا علاج کراوئے: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

فیصل آباد (جیوڈیسک) کے پی کے کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے کنونشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی تین بار کے پی کے میں آ کر وہاں کی عوام کو بجلی چور کہ چکے ہیں اگر واپڈا میں چوری ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار واپڈا کا چیئرمین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعدادشمار کے مطابق عابد شیر علی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں جس سے مسلم لیگ نواز اور ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کا ذہنی مریض ہیں مرکزی حکومت ان کا علاج کراوئے عابد شیر علی بتائے کہ چند سالوں میں ملوں کے مالک کیسے بن گئے؟؟۔ عابد شیر علی کے والد نے مارشل لا کے دور میں بہت کچھ حاصل کیا۔

انہوں نے نواز شریف سے عابد شیر علی سے منسڑی واپس لیکر کسی اور کو دینے کی بھی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے لائن لاسز85 عشاریہ 7 بلین سندھ کا 105 بلین کے پی کے کا 48 عشاریہ 7 بلین اور بلوچستان میں 37 عشاریہ 2 فیصد بلین لاسز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسکو کا کنٹرول دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پہلے حساب کتاب برابر کیا جائے 375 بلین کا قرضہ دیا جائے اور تمام اخراجات ادا کریں اور جنریشن بھی دی جائے ورنہ کنٹرول نہیں لے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد لکیر کھنچنے آیا ہو عابد شیرعلی میں ہمت ہے تو میرے ساتھ بات کر لے۔