عابد شیرعلی کا ایوان صدر، پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس سمیت دیگر دفاتر کی بجلی کاٹنےکا حکم

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان صدر، پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس اور موٹر وے پولیس کی بجلی کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اس ادارے اور شخص کی بجلی منقطع کردی جائے گی جو بل ادا نہیں کرتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ حکومت نے بجلی کی مد میں 56 ارب روپے ادا کرنے ہیں جب کہ آزاد کمشیر حکومت سے 33 ارب روپے، وزیراعظم سیکٹریٹ سے 62 لاکھ روپے، پنجاب حکومت سے 4 ارب روپے، سی ڈی اے 2 ارب 36 کروڑ اور پارلیمنٹ لاجز سے 2 کروڑ روپے لینے ہیں، اگر واجبات ادا نہیں کئے گئے تو وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت تمام اداروں کی بجلی منقطع کر دی جائےگی۔ یہ ممکن نہیں بجلی چوروں کو پاکستان کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کسی صوبے یا گروہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہماری مہم عوام کا حق کھانے والے بجلی چوروں کے خلاف ہے، اب یہ نہیں ہو گا کہ 70 لوگ بل دیں اور 875 لوگ بجلی چوری کریں۔