فیصل آباد (جیوڈیسک) محرم کا احترام یا الیکشن سے فرار۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی نے نئی بحث چھیڑ دی۔
فیصل آباد میں عابد شیر علی نے بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔ تحریک انصاف کے عمر چیمہ کہتے ہیں نواز لیگ فرار کے راستے ڈھونڈ رہی ہے مگر بھاگنے نہیں دیں گے۔
پیپلز پارٹی نے بھی عابد شیر علی کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمران جماعت کے 2 اہم رہنماؤں کے بیانات میں تضاد سامنے آ رہا ہے۔
عابد شیر علی نے تو ایک ماہ کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے تاہم رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی انتخابات کے التواء کی مخالفت کر رہی ہیں۔