صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی نئی البم ریلیز

Abida Parveen

Abida Parveen

کراچی (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کے نئے البم کے لانچ کے لئے منفرد اور بڑی محفل موسیقی کا انعقادکیا گیا۔ کراچی کے تاریخی محل موہٹا پیلس میں سجی یہ شاندار محفل صوفیانہ موسیقی اور کلام کے تحفظ اور فنوفنکار کے فروغ و ترویج کے اعتبار سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔

شاہ عبدلالطیف بھٹائی کے کلام پر مبنی صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی جانب سے اس نئی پیشکش شاہ جو راگ کا عنوان دیا گیا ہے۔

گیارہ سی ڈیز پر مبنی اس ایلبم کو متعارف کرانے کے لئے ایک شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ صوفی ازم کو محبت کا پیغام ماننے والی گلوکارہ نے اپنے اس پیغام کو سامعین اور حاضرین تک پہچانے کے لئے کئی فنکاروں سمیت اسٹیج کا رخ کیا۔

سندھ کے صوفیانہ کلام پر مبنی اس شام کو اپنی آوز اور ساز سے چار چاند لگانے والوں میں عابدہ پروین کے ساتھ صنم ماروی، حمیرا چنا کے علاوہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز کے فقیر بھی شامل ہوئے۔

شاہ جو راگ سیریز کے عنوان سے عابدہ پروین کی اس نئی پیشکش کو متعارف کرانے لئے سجائی گئی اس تقریب اور محفل موسیقی میں شائیقن، اورنمایاں شخصیات کی ایک بڑی تعداد شامل ہوئی۔