بہترین کاوش شاہ بانومیر ادب اکیڈمی

Allah

Allah

تحریر:انیلہ احمد

اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر انسان کو بھرپور طریقے سے کسی نہ کسی خوبی اور صلاحیت سے نوازا ہے ـ کچھ کر دکھانے کا جذبہ تمام خواتین و حضرات میں بدرجہ اتم موجود ہوتا ہے صرف اسے اپنی صلاحیت کو بروئے کارلانے کے لیۓ بہت سی مشکلات سے گزر کرآگے بڑہنا ہوتا ہے ـ اس کے لیے اسے کسی بہتر معاون استاد اور سچے ہمدرد کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جو بہت کم نصیب والوں کو ملتی ہے کئی تو بہت کچھ ہوتے ہوئے بھی اِس حق سے محروم رہ جاتے ہیں

لیکن ہماری ٹیم ان خوش نصیبوں میں سے جنہیں شاہ بانو میر جیسی استاد اور مخلص بہن ملی ـ جو نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہیں ـ بلکہ قدم با قدم لکھنے کے مواقع فراہم کرتی رہتی ہیں یہ ان کی فراخ دلی ہی ہے کہ ہر خاص و عام کو وہ لکھنے اور کالم نگاری کی کھلے عام دعوت دیتی ہیں ـ وہ بھی آج کے دور میں جہاں خواتین اکٹھی کسی ایک شعبے سے منسلک ہوں تو کسی دوسری عورت کو آگے بڑہتے دیکھنا تو کُجا کھڑا رہنا بھی برداشت نہیں کرتیں ـ

لیکن شاہ بانو میر صاحبہ !! یورپ جیسے ترقی یافتہ اور آزاد پِدر معاشرے میں پاکستانی کلچر اور اس کی اہمیت کو پوری دیانتداری سے بھرپور طریقے سے اپنی کالم نگاری کے ذریعے معاشرے میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ـ اسی سلسلے میں 27 ستمبر کو شاہ بانو میر صاحبہ کی رہائش گاہ پر ٬٬ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی ٬٬ کی میٹنگ کا آٰغاز اللہ کے بابرکت نام سے ہوا ـ جس میں چیدہ چیدہ امور پر تبادلہ خیال ہوا ٹیم کے ہر ممبر نے اپنے تجزیے کے مطابق اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ـ

جس میں ممتاز ملک صاحبہ!! جو معروف شاعرہ اور کالمسٹ ہیں ـ وقار النساء صاحبہ!! جو “” درمکنون “” پہلاخواتین پرنٹ میگزین کی مدیرہ اعلیٰ ہیں ـ
نگہت سہیل!! جو مخصوص انداز میں زبردست مزاحیہ کالم تحریر لکھتی ہیں ـ
انیلہ احمد !!! جن کی پہلی تحریر نے قارئین کو چونکا دیا ایک نیا نام ہے ـ جس نے معاشرے کی حساس نبض شناس خاتون مصنفہ ہونے کا اعزاز پہلی تحریر پر حاصل کر لیا ـ

Pen

Pen

ان سب نے مل کر اس میٹنگ میں شاہ بانو میر ادب اکیڈمی اور گزشتہ شمارے “” در مکنون “” پر نظر ِ ثانی کرتے ہوئے اس کاوش کو مزید بہترین انداز میں منظرِ عام پر لانے کے لیے اپنے قیمتی اور قابل قدر مشوروں سے مستفید کیا ـ جو صرف قلم کاری کے ذریعہ سے اپنے ملک کی فلاح و بہبود اس کی ثقافت ملکی مسائل جو تارکینِ وطن مصروفیات کی وجہ سے نہیں جان پاتے ـ
اسے پڑھ کر ہر شعبہ زندگی سے متعلق آگاہی اور شعور حاصل کر سکیں ـ

اور یہ بلاشبہ ادب اکیڈمی کے تحت ہونے والی علمی کاوشوں اور درمکنون جیسے اعلیٰ معیاری شمارے کے ذریعے ممکن ہے ـ شاہ بانو میر صاحبہ نے سب کا حوصلہ بڑہایا اور اس ٹیم کو اِن کی نئی ابھرتی خوبصورت سوچ کے ساتھ ادب اکیڈمی کے بنیادی اراکین کے طور پے منسلک ہو نے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ٹیم نے بھی ان کی اس بہترین کاوش کو بھرپور طریقےسے سراہا ایک نیے جذبے اور لگن کے ساتھ وطن کی سلامتی اور پاسبانی کے لئے ایک نیالائحہ عمل تیار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت ہوئے یہ سوچ لے کر کہ اپنا آنے والا کل اپنی قلمکاری کے ذریعے عوام الناس میں نیا شعور بیدا ر کرنا ہے ـ مشرقی معاشرے میں بدلتے وقت کے ساتھ قلم کار خواتین کے نئے منفرد طاقتور کردار کو تسلیم کرنا ہے ـ

Mir Shah Bano

Mir Shah Bano

تحریر:انیلہ احمد