نیو یارک (جیوڈیسک) سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کی سطح اسی طرح بڑھتی رہی تو صدی کے آخر تک ایک کروڑ 30 لاکھ افراد امریکا میں بے گھر ہوسکتے ہیں ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ ریاست فلوریڈا کو ہے جس کی سمندری سطح میں 6 فٹ تک اضافے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں 60 لاکھ افراد دربدر ہوسکتے ہیں جبکہ لوزیانا میں 12 لاکھ اور کیلی فورنیا میں 10 لاکھ اپنے گھروں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
سمندر کی سطح میں اضافے کے باعث دیگر جو ریاستیں خطرے سے دوچار ہیں ان میں نیو یارک، نیو جرسی، ورجینیا، میساچیوسٹس، ٹیکساس،جنوبی اور شمالی کیرولائنا شامل ہیں۔