اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال 2013 – 14ء کے اختتام پر حتمی اعداد و شمار کے بعد توقع ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 15 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔
اقتصادی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بتایا کہ بیرون ملک سے کی جانے والی ترسیلات زر میں مزید اضافہ کیلئے فاریکس کمپنیوں کو بھی ترسیلات کرنے کی اجازت دے کر غیر قانونی طریقوں سے رقوم کی ترسیل کے کام کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران پہلے گیارہ مہینوں جولائی تا مئی کے دوران 14 ارب 33 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12.37 فیصد زائد ہیں۔
مالی سال 2012-13ء کے پہلے گیارہ مہینوں میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 12 ارب 75 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔