بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا نیا شیڈول جاری

PIA

PIA

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی آئی اے ایئر لائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہور سے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

قومی ایئر لائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہور سے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 7 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے757 برطانوی شہریوں کو لے کر لاہور سے لندن روانہ ہو گی۔ 8 مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ دبئی روانہ ہو گا اور 200 سے زائد ہم وطنوں کولے کر پرواز لاہور پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن لندن سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی، 7 مئی کو پی آئی اے کے دو طیارے لاہورسے جا کر دبئی میں محصور 400 سے زائد مسافر وں لیکر فیصل آباد پہنچیں گے۔