اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، ان کا لندن میں استقبال بھی گو نواز گو کے نعروں سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق طاہر القادری نے کہا ہے کہ بیرون ملک بھی گو نواز گو کا نعرہ پیچھا کریگا، نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایا جائیگا، لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ ہو گا۔
طاہر القادری نے مزید کہا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف کرپشن ہے۔ ظالم چاہے کتنا ہی ظلم کیوں نہ کرلیں انکے دن گنے جا چکے ہیں۔