ابوظہبی (جیوڈیسک) خوفناک آتشزدگی کا واقعہ ابوظہبی کے المصفہ انڈسٹریل ایریا کی ایک عمارت میں پیش آیا۔
دو منزلہ عمارت میں سات سٹورز اور ایک کار ورکشاپ تھی، آگ کار ورکشاپ میں لگی، مقامی پولیس کے مطابق عمارت کی دوسری منزل سٹور کے طور پر رکھی گئی تھی لیکن وہاں کئی غیر ملکی ورکرز غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔
مرنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم ابھی ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔