ابوظہبی(جیوڈیسک)ابوظہبی چلینج ڈیزرٹ ریلی اسپین کے نینی روما نے جیت لی۔ موٹرسائیکل کٹیگری میں مارک کوما فاتح رہے۔ ابوظہبی کے سہرا میں ہونے والی ریلی میں اسینش ڈرائیور چھائے رہے۔ مینی کار کے اسپینش ڈرائیور نین روما نے ریس کا شاندار آغاز کیا اورتمام حریف ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔
روما نے مقررہ فاصلہ سولہ منٹ اڑتیس اعشاریہ صفر دو سیکنڈز میں طے کیا۔ فرانس کے جین لوئیس دوسرے پر رہے۔ موٹر سائیکل کٹیگری میں اسپین کے مارک کوما نے تیز رفتار رائیڈنگ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ چودہ منٹ تئیس اعشاریہ اکیاون سیکنڈز میں طے کیا۔ پرتگال کے پاولو گنکلیوو ایک سیکنڈر کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔