ابو ظہبی جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد

Heroin Capsules

Heroin Capsules

راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ابوظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی جانے والے مسافر محمد رضوان سے شک گزرنے پر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اسکے پیٹ میں ہیروئن بھرے 100 کیپسول ہیں جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔