ابوظہبی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم 261 رنز بنا کر فالو آن کا شکار

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے گزشتہ رات کے سکور 21 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو وارنر زیادہ پر اعتماد انداز میں اننگز جاری نہیں رکھ سکے اور عمران خان کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد آج تیسری کامیابی نیتھن لیون کی صورت میں حاصل ہوئی ہے۔

بریڈ ہیڈن 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گگلی پر کلین بولڈ ہو گئے۔ مچل جانسن جو بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم اس سے پہلے بھی آسٹریلوی حریف کو تین بار فالو آن کا شکار کر کے اننگز سمیت رنز کی فتح سمیٹ چکی ہے۔

میلبورن ٹیسٹ 1981 میں پاکستان ٹیم نے حریف ٹیم کو فالو آن کا شکار کر کے اننگز اور 82 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ اس سے اگلے سال یعنی 1982 کے فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کینگروز کے خلاف اننگز اور 3 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ پاک آسٹریلیا کی ٹیمیں 1988 میں کراچی ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوئیں جس میں اننگز اور 188 رنز سے جیت پاکستان ٹیم کے ہاتھ لگی۔