ابوظبی (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 383رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،پاکستان کوپہلی اننگز میں سری لنکا کے خلاف 179رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریاں تھیں دنوں نے بالترتیب 136 اور 135 رنز اسکور کئے۔سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات اور شمندا ایرنگا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی نا مکمل اننگ 327 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی ،آج پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق مزید ایک رن کا اضافہ کرکے13رنز پر پویلین لوٹ گئے، بلاوال بھٹی 14 جبکہ راحت علی اور سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئے۔
پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین مصباح الحق پاکستان کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے لیکن جب اسکور 383 رنز پر پہنچا تو وہ 135 رنز بنا کر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے، یوں پاکستان نے پہلی اننگ میں حریف سری لنکا پر 179 نز کی بر تری حاسل کر لی ہے۔