ابو ظہبی (جیوڈیسک) ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 175 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 480 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 175 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 480 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار 101 رنز اسکور کئے جب کہ یونس خان 28 اور اظہر علی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اش سوڈہی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 566 زنر کے جواب میں 262 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور گزشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 15 رنز بنا لئے تھے۔